Asmani Kitabain Aur Farooq e Azam

Book Name:Asmani Kitabain Aur Farooq e Azam

کے مطابق ڈھالیں * اپنا چال چلن بدلیں * اپنا طرزِ زِندگی اسلامی اُصُولوں کے مطابق بنائیں * آئیے ! سُنّتوں کی چلتی پھرتی تَصْوِیر بنیں * سَر پر عِمامہ ہو * چہرے پر داڑھی ہو * زبان پر سچائی ہو * کردار میں امانت داری * ہمدردی * رحم دلی * عدل و انصاف ہو * دِل میں اللہ و رسول کی محبّت * للہیت اور اِخْلاص ہو ، یوں ہم پاکیزہ زِندگی گزاریں ، خُود بھی نیک بنیں اور دوسروں کی ترغیب کا سامان بھی کریں۔

نیک عمل نمبر 42 کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول ! نیک ، باکردار اور بااَخْلاق مسلمان بننے ، سُنّت پر عَمَل کاجذبہ پانے اور اسلام کی  ترویج و اشاعت کے لئے سرگرم رہنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! نیک اعمال پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہ چھوڑنے ، نیکیاں کرنے اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذِہن بنے گا۔ نیک اعمال میں سے نیک عمل نمبر 42 یہ ہے کہ کیا ” آج آپ نے عاجزی کے ایسے الفاظ جن کی تائید دل نہ کرے بول کر نفاق و ریا کاری کا جرم تو نہیں کیا ؟ مثلا لوگوں کے دل میں اپنی عزت بنانے کے لئے اس طرح کہنا : ” میں حقیر ہوں ، کمینہ ہوں “ جبکہ دل میں ایسا نہ سمجھتا ہو ۔ “ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم نفاق و ریاکاری جیسے باطنی گناہوں سے بچ جائیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد