Book Name:Asmani Kitabain Aur Farooq e Azam
کے حوالے کر دیا۔ ( [1] )
فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ مسلمانوں پر رحیم و کریم ہیں
حضرت کعبُ الْاَحْبَار رضی اللہ عنہ بلند رُتبہ تابعی ہیں۔جب بَیْتُ الْمُقَدَّسْ فتح ہوا ، اس وقت حضرت کعب الاَحْبَار رضی اللہ عنہ کی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ پہلی ملاقات ہوئی ، اسی وقت حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے کلمہ پڑھ کر اسلام بھی قبول کیا۔ ( [2] )
اور اسی موقع پر حضرت کعب الاَحْبَار رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اللہ پاک کی کتاب میں لکھا ہے : ایسے شہر جن میں بنی اسرائیل کا بسیرا ہو گا ، ان کی فتح ایک ایسے شخص کے ہاتھ پر ہو گی * جو نیکو کار ہو گا * مسلمانوں پر رحم کرنے والا ہو گا * اس کا ظاہِر و باطن ایک جیسا ہوگا ، اس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوگا * اپنے اور بیگانے سب اس کی نظر میں برابر ہوں گے * اس کے ساتھی راتوں کو عبادت کرنے والے * دِن کو روزہ رکھنے والے اور * لوگوں کی غم خواری کرنے والے ہوں گے۔ ( [3] )
سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت ! یہ ساری صِفَات حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی بیان ہو رہی تھیں * آپ نیکوکار بھی ہیں * مسلمانوں پر رحم کرنے والے بھی ہیں * عدل و انصاف قائِم فرمانے والے بھی ہیں اور * آپ ہی وہ ہستی ہیں جنہوں نے بہت سے شہروں کو فتح فرمایا * یہاں تک کہ قیصر و کِسْریٰ کے محلات پر بھی اسلام کا