Book Name:Asmani Kitabain Aur Farooq e Azam
* مَرْد کیلئے وہی اَنگوٹھی جائز ہے جومَردوں کی اَنگوٹھی کی طرح ہو یعنی صِرْف ایک نگینے کی ہو اور اگر اُس میں ( ایک سے زِیادہ یا ) کئی نگینے ہوں تو اگرچِہ وہ چاندی ہی کی ہو ، مَرد کے لیے ناجا ئز ہے ( رَدُّالْمُحتار ، ۹ / ۵۹۷ ) * بِغیر نگینے کی اَنگوٹھی پہننا ناجائز ہے کہ یہ اَنگوٹھی نہیں چَھلّا ہے ، * اگر کسی اِسلامی بھائی نے دھات کاکَڑا یا دھات کاچَھلّا ، ناجائز اَنگوٹھی ، یا دھات کی زنجیر ( BRACELET-CHAIN ) پہنی ہوئی ہے تواَبھی اَبھی اُتار کر تَوْبَہ کر لیجئے اور آئندہ نہ پہننے کاعہد کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* ستاروں کو دیکھتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ” ستاروں کو دیکھتے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاً سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔
ترجمہ : اے ہمارے رب ! تو نے اس کو بے کار نہ بنایا ۔ پاکی تیرے لئے۔ پس ہمیں دوزخ کی آگ سے بچا۔
( خزینۂ رحمت ، ص70 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔