Asmani Kitabain Aur Farooq e Azam

Book Name:Asmani Kitabain Aur Farooq e Azam

لوگ ہیں ، کسی کے سینکڑوں میں ہوں گے ، کسی کے ہزاروں یا لاکھوں میں ہوں گے مگر قربان جائیے ! پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے پیارے صحابہ کی نرالی شان ہے ، یہ حضرات ابھی دُنیا میں آئے بھی نہیں تھے ، اس سے صدیوں پہلے ان کے تذکرے  دُنیا میں موجود تھے ، لوگ انہیں جانتے بھی تھے ، ان کا ذِکْرِ خیر بھی کیا کرتے تھے اور یہ ذِکْر بھی کوئی عام ذِکْر نہیں تھا بلکہ اللہ پاک کے کلام میں صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ذِکْرِ خیر کی باقاعدہ تِلاوت کی جاتی تھی اور لوگ ثواب کی اُمِّید پر ان کا ذِکْرِ خیر کیا کرتے تھے۔

اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :

مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ-وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا٘-سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ     ( پارہ : 26 ، سورۂ فتح : 29 )

ترجَمہ کنزُ الایمان : محمد اللہ کے رسول ہیں اور ان کے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل  تُو انہیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدے میں گرتے اللہ کا فضل و رضا چاہتے ان کی علامت اُن کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے۔

اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک نے صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی پہچان کروائی کہ میرے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے صحابہ کون ہیں ؟ یہ وہ لوگ ہیں  ( 1 ) : جو کافِروں پر بہت سخت ہیں  ( 2 ) : آپس میں بہت نرم دِل ہیں  ( 3 ) : یہ کثرت سے نمازیں پڑھتے ہیں ، کبھی سجدے کرتے ہیں ، کبھی رکوع کرتے ہیں  ( 4 ) : اور یہ ریاکاری نہیں کرتے ، دکھاوے کے لئے عبادت نہیں کرتے بلکہ ان کا مقصود صِرْف و صِرْف اللہ پاک کا فضل اور اس کی رضا ہے  ( 5 ) : صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  وہ ہستیاں ہیں کہ ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان اور