Book Name:Behtar Kon
پیارے اسلامی بھائیو ! کھانا کھلانے کی طرح سلام کا جواب دینا بھی بہترین آدمی کی علامت ہے۔ افسوس ! آج کل اس معاملے میں بہت سُستی اور لاپرواہی برتی جاتی ہے ، اَوَّل تو اب سلام کرتے ہی کب ہیں؟ * ہیلو * ہائے * گُڈ مارننگ وغیرہ بول دیتے ہیں ، حالانکہ یہ اسلامی سلام نہیں ، اسلامی سلام اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکاتُہ کہنا ہے۔جب بھی کسی سے ملاقات ہو تو اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکاتُہ کہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ثواب ملے گا۔
پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اسلامی سلام سکھایا
صحابئ رسول حضرت ابو راشِد عبد الرحمٰن رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں چھوٹا تھا ، ایک مرتبہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوا تو میں نے کہا : اَنْعِمْ صَبَاحاً ( یہ عربی ہے ، اس کا انگلش ترجمہ بنے گا : Good Morning ) یعنی صبح بخیر۔ رسولِ اَکْرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : یہ تو مسلمانوں کا سلام نہیں ہے ، جب تم کسی کے پاس جاؤ تو کہو : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ ۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے اسلامی سلام... ! ! جب بھی کسی سے ملاقات ہو تو اسی طرح سلام کرنا چاہئے۔ ”سلام“ ایک انمول نعمت ہے ، اللہ پاک نے سلام میں ایسی کمال تاثیر رکھی ہے کہ ہم سلام کرتے ہیں زبان سے مگر اس کا اَثر سیدھا دِل پر ہوتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : لَاتَدْخُلُوا الجَنَّۃَ حَتّٰی