Behtar Kon

Book Name:Behtar Kon

جہنّم کا مخصوص دروازہ

بڑی شان والے مولیٰ ، سبز گنبد والے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جہنّم کا ایک دروازہ ہے ، جس سے وہی لوگ داخِل ہوں گے جن کا غُصّہ اللہ پاک کی نافرمانی کے بعد ہی ٹھنڈا ہوتا ہے۔ ( [1] )  

ٹھنڈا ہو جس کا غصہ ہمیشہ گناہ سے                                                             دوزخ میں جا پڑے گا وہ مخصوص راہ سے

غصہ نکالنے کا کلب

پیارے اسلامی بھائیو ! بےعملی کا دَور دَورہ ہے ، دِینی معلومات کی کمی ہے ، آہ ! جیسے جیسے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ظاہِری زمانے سے دُوری ہوتی جا رہی ہے ، انسانوں کی حماقتیں بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں۔ آپ اندازہ کیجئے ! ایک ترقی یافتہ کہلائے جانے والے ملک میں ایسے  ڈسٹرکشن کلب کاآغاز کر دیا گیا ہے  جس کے  رکن بن کر آپ مہنگی اور قیمتی اَشیا  توڑ سکتے  ہیں اور اپنا غصہ شاہا نہ انداز میں نکال سکتے  ہیں  ۔اس انوکھی سروس کے  تحت آپ مہنگی گاڑیوں ، قیمتی کراکری اور فرنیچر سے  لے  کر جدید ٹیکنالوجی کی اَشیا جیسے  لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر پر بھی اپنا غصہ نِکال سکتے  ہیں ۔صرف یہی نہیں بلکہ آپ کس ہتھیار سے  انہیں توڑنا چاہتے  ہیں ، اس کا بھی خصوصی انتظام ہے  اور یہاں آپ کو کلہاڑی سے  لے  کر ہتھوڑی تک فراہم کی جا سکتی ہے  ۔بس آپ کو کیا توڑنا ہے  اور کس سے  توڑنا ہے؟اس کے  لئے  مطلوبہ رقم فراہم کیجیے  اور اپنا غصّہ انہیں تباہ کر کے  نِکا ل دیں۔ ( [2] )  


 

 



[1]...شعب الایمان ، جلد : 6 ، صفحہ : 320 ، حدیث : 8331۔

[2]...جنگ آن لائن 4 جنوری2013ء۔