Behtar Kon

Book Name:Behtar Kon

میں آئے تو آج ہی سے قرآنِ کریم سیکھنا اور دوسروں کو سکھانا شروع کر دیجئے !

اَلحَمْدُ للہِ !   عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  تحت قرآنِ پاک کی تعلیمات کو عام کرنے  کے  لئے  ہزارہا مدارِسُ الْمَدینہ بالغان کی ترکیب ہوتی ہے۔جن میں بڑی عمر کے  اسلامی بھائی صحیح مخارِج سے  حُرُوف کی دُرُست ادائیگی کے  ساتھ قرآنِ کریم سیکھتے  اور دعائیں یاد کرتے  ، نَمازیں وغیرہ درست کرتے  اور سُنّتوں کی تعلیم مُفْت حاصِل کرتے  ہیں ۔آپ بھی ان مدارِسُ الْمَدِینہ  ( بالغان )  میں پڑھنے  یا پڑھانے  کی نیت کر کے  دنیا و آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصِل کیجئے۔

جوسیکھ سکتا ہو وہ ضرور سیکھے

حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے  ہیں : بلا شبہ یہ  قرآنِ کریم اللہ پاک کی طرف سے  ضِیافت ہے  لہٰذا جو اس سے  کچھ سیکھنے  کی طاقت رکھتا ہے  اسے  چاہئے  کہ اسے  سیکھے  کیونکہ بھلائی سے  سب سے  زیادہ خالی وہ گھر ہے  جس میں کتابُ اللہ میں سے  کچھ نہ ہو اور جس گھر میں کتابُ اللہ  میں سے  کچھ نہ ہو وہ اُس ویران گھر کی طرح ہے  جسے  کوئی آباد کرنے  والا نہ ہو۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! جس گھر میں قرآنِ کریم سکھانے والوں ، قرآنِ کریم سیکھنے والوں ، اس کی تلاوت کرنے والوں میں سے کوئی بھی نہ ہو ، وہ گھر وِیران ہے ، لہٰذا اپنے گھروں کو وِیْران ہونے سے بچائے ،  دِل میں قرآنِ کریم سیکھنے ، دوسروں کو سکھانے اور اس کی خُوب تِلاوت کرنے کا شوق بڑھائیے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا و آخرت


 

 



[1]...مصنف عبد الرزاق ، باب تعلیم القران و فضلہ ، جلد : 3 ، صفحہ : 225 ، حدیث : 6018۔