Book Name:Behtar Kon
کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا
حضرت ابو اُمامہ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : قرآن پڑھا کرو ! بے شک جو دِل قرآنِ کریم کا جُزْدان ہو ، اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا۔ ( [1] )
فلموں سے ڈراموں سے عطا کر دے تُو نفرت بس شوق مجھے نعت و تلاوت کا خُدا دے
روزِ قیامت تِلاوت کرنے والے پر کرم
ایک روایت میں ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو بندہ دِن اور رات میں قرآنِ کریم کی تِلاوت کرتا ہے ، قرآنِ کریم کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا ہے ، اللہ پاک فرشتوں کو اس کا رفیق ( یعنی ساتھی ) بنا دیتا ہے۔ جب قیامت کا دِن ہو گا ، قرآنِ کریم اس بندے کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں دلائِل دے گا ، قرآن کہے گا : اے رَبِّ کریم ! ہر شخص دُنیا میں اپنے کام کی اُجْرت لیتا تھا مگر فُلاں شخص ، وہ دِن اور رات میں میری تِلاوت کرتا تھا ، میرے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا تھا ، یَا رَبّ ! آج اسے اجر عطا فرمائے۔ قرآنِ کریم کی عرض پر اس بندے کو تاجِ شاہی اور کرامت کا لباس پہنایا جائے گا۔ پھر اللہ پاک قرآنِ کریم سے فرمائے گا : ھَلْ رَضَیْتَ؟ ( اے قرآن ! ) کیا تُو راضِی ہے؟قرآنِ کریم کہے گا : یَا رَبّ ! اس سے بھی اَفْضَل اَجْر عطا فرما۔ اب اس بندے کو بادشاہت اور جنّت عطا کر دی جائے گی۔ پھر قرآنِ کریم