Book Name:Zawal Kay Asbab

our guidance.

یعنی ہمیں اپنی پاکیزہ کتاب قرآنِ کریم کی طرف واپس پلٹنا ہو گا ،  ہمیں حدیث شریف اور اسلام کی تعلیمات کی طرف دوبارہ رُخ کرنا ہو گا کہ ان میں ہماری رہنمائی کے لئے سب کچھ موجود ہے۔

اے عاشقانِ رسول !  یہ ہے پاکستان بنانے کا مقصد... ! ! یہ مُلْک اس لئے بنا تاکہ ہم اسلامی تہذیب اور ثقافت ( Culture )  کو آزادی کے ساتھ اپنا سکیں ، قرآنِ کریم ، حدیث شریف اور اسلامی تعلیمات پر آزادی سے عَمَل کر پائیں * کیا ہم اس پر پُورے اُتر رہے ہیں  ؟    * کیا ہمارا چال چلن ،  ہمارے رنگ ڈھنگ ،  ہمارے طور طریقے اسلامی ہیں  ؟   *  پاکستان آزادی سے نمازیں پڑھنے کےلئے بنایا گیا ،  کیا ہم نماز پڑھتے ہیں  ؟   *  پاکستان آزادی سے روزے رکھنے کے لئے بنایا گیا ،  کیا ہم رمضان کے روزے رکھتے ہیں  ؟   *  پاکستان آزادی سے تلاوت کرنے ،  آزادی سے قرآنی تعلیمات پر عَمَل کرنے ،  آزادی سے سنتیں اپنانے کے لئے بنایا گیا *  اس لئے بنایا گیا تاکہ ہم داڑھی رکھیں تو کوئی ہم پر اعتراض نہ کرے *  ہم سُنّت کے مطابق لباس پہنیں تو کوئی ہماری طرف انگلی نہ اُٹھائے *  ہم نماز پڑھیں ،  عمامہ پہنیں ،  ہاتھ میں تسبیح اُٹھائیں تو کوئی ہم پر طنز نہ کرے *  ہماری مائیں بہنیں برقعہ پہنیں ،  شرعی پردہ کریں ،  چادر اور چار دیواری میں رہیں تو کوئی انگلی نہ اُٹھائے ،  کوئی اس کا مذاق نہ اُڑائے۔ انصاف سے کہئے !  کیا ہم یہ سب کرتے ہیں  ؟   *  کیا ہمارے چہرے پر سُنّت کے مطابق ایک مُٹھی داڑھی شریف ہے  ؟   *  کیا ہم سُنّت کے مطابق لباس پہنتے ہیں  ؟   *  کیا ہم اسلامی تہذیب اور ثقافت کی تَصْوِیر بن پائے ہیں  ؟   *  کیا