Imam Pak or Yazeed Paleed

Book Name:Imam Pak or Yazeed Paleed

ہے ،  نئے نئے فیشن اپنانے کو دِل کرتا ہے مگر صبر کرتے ہوئے ،  نفس کی خواہش کو دبا لیتے ہیں ،    گُنَاہ کی طرف دِل مائِل ہوتا ہے مگر خود کو قابُو میں رکھ کر صبر کرتے ہیں ،  امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے قربانیاں دے کر جس دِین کی حفاظت فرمائی ،  اُس دِین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں ،   اگر یہ معمولی معمولی قربانیاں دے کر امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے صدقے میں ،  نانائے حُسَیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی رحمت کے صدقے میں جنّت ٹھکانا ہو جائے تو یقین مانیئے !  یہ نہایت سستا سودا ہے۔

اللہ پاک امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے صدقے  ” فرض شناسی “  کی نعمت عطا فرمائے ،  کاش !  ہمیں اِحْسَاسِ ذِمَّہ داری نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 ( 4 )  :  امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مَظْلُومِ کربلا ہیں

پیارے اسلامی بھائیو !  اب ذرا واقعۂ کربلا کو ایک اور انداز سے دیکھئے !  میدانِ کربلا میں ظالِم کون تھا؟ یزید تھا۔مَظْلُوم کون تھا؟ امام حُسَیْن  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُا ور آپ کے رُفقاء۔

معلوم ہوا ظالِم بننا یزیدیت ہے اور مَظْلُوم ہونا ،  یہ کردارِ امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ہے۔ جو کہتا ہے میں حسینی ہوں اسے چاہئے کہ مَظْلُوم بننا پڑے تو بَن جائے ،  ظُلْم کے پہاڑ بھی گِریں تو برداشت کر جائے مگر کبھی بھی ظالِم نہ بنے کہ ظالِم ہونا یزیدیت ہے۔

شاید ہم کہنے کو کہہ دیں کہ ہم تَو کسی پر بھی ظُلْم نہیں کرتے لیکن اگر ٹھنڈے دِل سے غور کریں تو شاید ایک بھاری اکثریت ظالِموں کی نکل آئے گی۔ جی ہاں !  یہ سچ ہے ،  ہم ظُلْم کا اَصْل مفہوم نہیں سمجھتے ،  ظُلْم صِرْف قتل کرنے کا نام نہیں ہے ،  ظُلْم صِرْف چوریاں