Book Name:Imam Pak or Yazeed Paleed
کے سیلاب کے سامنے بند باندھنے کے لئے تیار ہو جائیں ، بےحیائی پھیل رہی ہو ، دِیْن کو ، دِینی تعلیمات کو ، قرآن و حدیث کے اَحْکام کو پَسِ پُشت ڈالا جا رہا ہو تو کیا حسینی کہلانے والوں کو نہیں چاہیئے کہ وقت کی قربانی دیں ، مال کی قربانی دیں اور نیکی کی دعوت کے لئے ، برائی سے منع کرنے کے لئے میدان میں اُتر آئیں؟ اے عاشقانِ امام حُسَیْن ! ہمارا حق بنتا ہے ، ضرور بنتا ہے ، ہم حسینی ہیں ، ہم امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے غُلام ہیں ، ہم پر لازِم ہے کہ ہم امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی پاکیزہ سیرت سے دَرْس حاصِل کریں اور حکمتِ عملی کے ساتھ ، قرآن و حدیث کی پیروی کرتے ہوئے ، شریعت کے دائرے میں رِہ کر نیکی کی دعوت دیں ، بُرائی سے منع کریں۔یہ دَرْسِ کربلا ہے اور یہ کردارِ امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! ابھی آپ نے سنا کہ امامِ حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے میدانِ کربلا میں بھی نیکی کی دعوت دی اور یہ بھی آپ جانتے ہوں گے کہ امامِ حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے میدانِ جنگ میں ، تلواروں کے سائے میں اور دشمنوں کے نرغے میں ہوتے ہوئے بھی نماز نہیں چھوڑی ، اگر ہم واقعی حسینی ہیں اور امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے سچی محبت کرتے ہیں تو ہمیں بھی نماز کی پابندی کرنی چاہیے خود بھی نماز پڑھیں اور دوسروں کو بھی نماز کی دعوت دیں۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے ہمیں جو ” 72نیک اعمال “ عطا فرمائے ہیں ان میں سے ایک نیک عمل نمبر 3 یہ ہے کہ ” کیا آج آپ نے گھر بازار مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھے وہاں نمازوں کے اوقات میں نماز پڑھنے سے قبل نماز کی دعوت دی؟ ( کاش ! پانچوں نمازوں میں کسی ایک کو اپنے ساتھ مسجد لینے جائیں۔ ) “ اس نیک عمل پر عمل