Imam Pak or Yazeed Paleed

Book Name:Imam Pak or Yazeed Paleed

کا ذِکْر سننا تھا ،  حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کانپ گئے اور آپ نے ہُدہُد کو مُعَاف کر دیا۔ ( [1] )  

اللہ پاک ہمیں بھی خوفِ خُدا نصیب کرے ،  کاش !  ہم عاجزی کے پیکر بن جائیں ،  کاش !  پکّے سچّے حسینی بنیں اور ہمیشہ شریف بَن کر رہیں ،  مَظْلُوم تو بھلے ہی بَن جائیں مگر کبھی بھی ظالِم نہ بنیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ :

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80 سے زائد مختلف شعبہ جات میں خدمتِ دین کا کام سر انجام دے رہی ہے ، دعوتِ اسلامی جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے وہیں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی اصلاح و تربیت کیلئے بھی ایک شعبہ بنام ” رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ “ قائم کیا ہے ، جس کا بنیادی مقصد کھیلوں سے منسلک لوگوں کو نیکی کی دعوت دینا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد  ” مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ “ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذِہْن دیناہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی کھلاڑیوں اور ان کے گھر والوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور اِس مدنی مقصد  ” مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے “  کا ذہن دینے کی کوشش جاری ہے۔


 

 



[1]...تفسیر خازِن ،  پارہ : 19 ،  سورۂ نمل ،  زیرِ آیت : 21 ،  جلد : 3 ،  صفحہ : 342۔