Book Name:Imam Pak or Yazeed Paleed
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قرآنِ کریم میں حَسنَیْنِ کریمین کا ذِکْر
حضرت عَلَّامہ پیر مِہْر علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سَیِّد زادے ہیں ، یقیناً اللہ پاک کے ولئ کامِل بھی ہیں ، عاشِقِ رسول بھی ہیں ، یکم رمضان المبارک 1275 کو گولڑہ شریف ضلع راولپنڈی ( پنجاب ، پاکستان ) میں پیدا ہوئے ، حضور غوثِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی اَوْلاد میں سے ہیں ، 27 صَفَرُ المظفر کو تقریباً 81 سال کی عمر پاک کر دُنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔
حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت زبردست عالِمِ دِیْن تھے ، قرآن وحدیث کی اتنی گہری سمجھ بوجھ رکھتے تھے کہ ...سُبْحٰنَ اللہ ! ایک مرتبہ ایک انگریز پادری پِیْر مِہْر علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا اَوْر اس نے ایک عجیب سا سُوال کیا ، بولا :