Book Name:Imam Pak or Yazeed Paleed
کی حِفَاظت کرتے ہوئے 72 تَن قربان کئے اور آخر میں خود بھی جامِ شہادت نوش فرمایا۔
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں بھی چاہئے کہ ہم حقیقی حسینی بنیں ، امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قرآنِ کریم کو سمجھتے تھے ، ہم بھی قرآنِ کریم کو سمجھیں ، امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ حدیثِ پاک کے عالِم تھے ، ہم بھی حدیثِ پاک کا عِلْم حاصِل کریں ، امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ دِیْن کو سمجھتے بھی تھے ، دِیْن کے کامِل پَیْرو کار بھی تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے اندر جذبۂ ایمانی پیدا کریں ، اللہ و رسول جو حکم دیں ، اسے مانیں ، اسی کے مطابق نیکی کی دعوت دیا کریں۔ امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے یزید کے تخت پر بیٹھنے سے لے کر کربلا میں شہید ہونے تک لمحہ لمحہ حکمتِ عملی کا مُظَاہرہ فرمایا ، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم حکمتِ عملی کے ساتھ نیکی کی دعوت دیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
( 2 ) : کربلا میں اَصْل جنگ لَادِیْنِیَّت کے خِلاف تھی
پیارے اسلامی بھائیو ! واقعۂ کربلا کے متعلق ایک بنیادی بات ہے ، وہ یہ کہ میدانِ کربلا میں امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کس کے خِلاف کھڑے ہوئے تھے؟ سب جانتے ہیں : امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یزید کے خِلاف تھے۔ اب سُوال یہ ہے کہ کیا یزید کے ساتھ امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو کوئی ذاتی دُشمنی تھی؟ سب جانتے ہیں کہ امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی کوئی ذاتی دُشمنی نہیں تھی؟ کیا مَعَاذَ اللہ ! امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ تاج وتخت چاہتے تھے؟ نہیں ، خُدا کی قسم ! امام حُسَین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ تاج و تخت نہیں چاہتے تھے ، امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ تَو جنّتی نوجوانوں کے