Book Name:Imam Pak or Yazeed Paleed
شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ( [1] )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 11اگست 2022ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
مریض کی عیادت کی بقیہ سنتیں اور آداب
* اور عِیَادت کے لئے اگر مدینۂ شریف کے آخری کنارے تک بھی جانا پڑتا تو تشریف لے جاتے اور اپنے صحابہ کی عیادت فرماتے۔ ( [2] ) * مشہور مفسرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اخلاقِ کریمہ میں سے ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر امیر وغریب کے گھر بیمار پرسی کے لئے تشریف لے جاتے۔ ( [3] ) * حضور صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّمکی عادتِ کریمہ یہ تھی کہ جب کسی مریض کی عِیادت کو تشریف لے جاتے تو یہ فرماتے : لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ ( یعنی : کوئی حرج کی بات نہیں اللہ پاک نے چاہا تو یہ مرض ( گناہوں ) سے پاک کرنے والا ہے ) ایک اعرابی کی عِیادت کو تشریف لے گئے تو یہی فرمایا : لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ۔ ( [4] ) * اگر مریض سے آپ کے دل میں رَنجش یا طبیعت کو اس سے مُناسَبَت نہیں پھر بھی عِیادت کیجئے * اتّباعِ سنّت کی نیّت سے عِیادت کیجئے