Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

حضرت عبدُ اللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما سے مروی ہے کہ ان دس راتوں سے مراد ذِی الْحِجَّہ کی پہلی دس راتیں  ہیں  کیونکہ یہ زمانہ حج کے اعمال میں  مشغول ہونے کا زمانہ ہے۔ ([1])

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! احادیثِ مبارکہ میں بھی مختلف مقامات پر ان دس دنوں اور راتوں کے فضائل بیان ہوئے ہیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے 5فرامینِ مصطفے سنتے ہیں، چنانچہ

ذو الحجہ کے پہلے دس دنوں کے فضائل پر مشتمل 5روایات

  * فرمانِ آخری نبی ،  رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم  : اللہ پاک کے نزدیک کوئی بھی دن عشرۂ ذِی الْحِجَّہ سے زیادہ نہ عظیم ہے اور نہ ان دنوں سے بڑھ کر کسی دن کا نیک عمل اسے محبوب ہے، لہٰذا ان دنوں میں تہلیل(یعنی لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ)، تکبیر (یعنی اللہ اَکْبَر)اور تحمید(یعنی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ) کی کثرت کرو۔ ([2])   * پیارے آقا،  مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا  : اللہ پاک کے نزدیک عشرۂ  ذِی الْحِجَّه کے دنوں سے افضل کوئی دن نہیں۔ ([3])  * ترمذی  شریف کی حدیث مبارکہ میں ہے : جن دنوں  میں اللہپاک کی عبادت کی جاتی ہے ، ان میں  سے کوئی دن ذِی الْحِجَّه کے دس دنوں  سے زیادہ پسندیدہ نہیں،  ان میں سے(دس ذِی الْحِجَّه کے علاوہ) ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں اور(دس ذِی الْحِجَّه سمیت)ہر رات کا قیام لَیْلَۃُ الْقَدْر کے قیام کے برابر ہے۔ ([4])   * سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اللہ پاک کے نزدیک حج کے ان دس دنوں سے افضل اور پسندیدہ کوئی دن نہیں


 

 



[1]... خازن، الفجر، تحت الآیۃ: 4،جلد:1،صفحہ:401۔

[2]... مسنداحمد،مسند عبد الله بن عمر،جلد:2،صفحہ:365، حدیث: 5447۔

[3]... ابن حبان،کتاب الحج ،ذکررجاء العتق من النار ،جلد:6،صفحہ:62،حدیث:3842۔

[4]....۔ ترمذی،کتاب الصوم،باب ما جاء فی العمل فی ایام العشر،جلد:2،صفحہ:192،حدیث:758