Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّم       کو یہ خبر ملی تو اُمّت پر مہربان ،  دوجہاں کے سُلطان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے بُلایا اور پوچھا : تجھے کس چیز نے روزہ رکھنے پر آمادہ کیا ؟ اس نے عرض کی :  یارسولَ اللہ(صَلَّی اللہ عَلَیْکَ وَسَلَّم)!  میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یہ حج و قربانی کے دن ہیں، شاید کہ اللہ پاک مجھے بھی ان کی دعاؤں میں شامل فرمالے۔ حضورِ پُر نور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  تیرے ہر دن کے روزہ کا اجر1 سو غلام آزاد کرنے کے برابر،  1سو اُونٹوں کی قربانیوں اور راہِ خدا میں دیئے گئے سو گھوڑوں کے اَجر کے برابر ہے۔   جب آٹھویں ذِی الحجہ کا دن ہوگا تو تجھے اس دن کے روزہ کا ثواب 1 ہزار غلام آزاد کرنے،  1 ہزار اُونٹ کی قربانی کرنے اور راہِ خدا میں سواری کیلئے 1 ہزار  گھوڑے دینے کے برابر حاصل ہوگا۔  جب نویں کا دن ہوگا تو تجھے اس دن کے روزہ کا ثواب   2ہزار غلام آزاد کرنے،  2ہزار اُونٹوں کی قربانی اور راہِ خدا میں سواری کے لئے دیئے گئے 2ہزار گھوڑوں کے اَجر کے برابر ہوگا۔ ([1])  (البتہ؛حج کرنے والے پر جو عَرَفات میں ہے،  اسے عَرَفَہ(یعنی9ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام) کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے۔ ) ([2])

روزہ داروں کے واسطے وَاللہ                                                              مغفرت  کی  نوید  ہوتی  ہے([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

ذُو الْحِجَّہ شریف کے ابتدائی 10دن میں کیا کریں ؟

سُبْحٰنَ اللہ! سنا آپ نے ماہِ ذِی الْحِجَّہ شریف کے ابتدائی10 دن بھی کس قدر برکتوں اور رحمتوں والے ہوتے ہیں،  جن میں ربِّ کریم کی رحمت بندوں پر جُھوم جُھوم کر برس رہی 


 

 



[1]... اللآلیء المصنوعۃ للسیوطی،کتاب الصیام،جلد:2،صفحہ:91ملتقطاً ۔

[2]... بہار ِشریعت،حصہ:5،جلد:1،صفحہ:1010۔

[3]... وسائلِ بخشش ،صفحہ:707۔