Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

لئے قربانی کی کھالیں بھی جمع کی جاتی ہیں۔  بقرعید کی آمد آمد ہے۔ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا خدمتِ دین کا عظیم کام آپ سب کے سامنے ہے، لہٰذا آپ سے مَدَنی اِلتجا ہے کہ نہ صرف اپنے جانور کی قربانی کی کھال دعوتِ اِسلامی کو دیجئے بلکہ اپنے رشتے داروں کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کا بھی ذہن بنانے کی کوشش کیجئے کہ وہ بھی قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی ہی کو دیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ! پاکستان کے کم و بیش ہر چھوٹے بڑے شہر میں کئی مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت قربانی کی کھالوں کے لیے اسٹال(Stall) لگائے جاتے ہیں، اگر آپ کو جانور کی کھال پہنچانے کے حوالے سے کوئی دُشواری ہو تو اپنے عَلاقے یا قریبی ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے فوراً رابطہ کیجئے، تاکہ قربانی کی کھال بروقت محفوظ ہو کر اس کا دُرست اِستعمال ہوسکے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

قربانی کی سُنّتیں اور آداب

2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :    * قربانی کرنے والے کو قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے۔ ([1])    * جس شخص میں قُربانی کرنے کی گنجائش ہو پھر بھی وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ آئے۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول!     *ہر بالِغ ، مُقیم،  مسلمان مردو عورت ،  مالکِ نصاب پر قربانی واجِب ہے۔ ([3])  *اگر کسی پر قربانی واجِب ہے اور اُس وَقت اس کے پاس روپے نہیں ہیں تو


 

 



[1]... تِرمِذی،کتاب الاضاحی،باب ما جا ء فی فضل الضحیۃ،جلد:3،صفحہ:126،حدیث:1498۔

[2]... اِبن ماجہ،کتاب الاضاحی، باب  الاضاحی واجبۃ ام لا؟،جلد: 3،صفحہ:529،حدیث:3123۔

[3]... فتاویٰ ہندیۃ،جلد:5صفحہ:292۔