Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

مجلس اجتماعی قربانی

اے عاشقانِ رسول! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 80شعبہ جات ہیں، جن میں سے ایک شعبہ مجلس اجتماعی قربانی بھی ہے، یہ مجلس دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی کے تمام انتظامات سنبھالتی ہے۔ یہ مجلس اوّلاً اجتماعی قربانی کی بکنگ کرتی ہے، اس مجلس سے وابستہ حتی الامکان اس شعبے کے  ماہر اور تجربہ کار اسلامی بھائی مویشی منڈی جاکر جانوروں کی خریداری شرعی اُصولوں کے مطابق کرتے ہیں۔ جانوروں کا چارہ، پانی، ان کی دیکھ بھال، ان کی حفاظت کا انتظام، قصاب سے جانور ذبح کرنے اور ان کی کٹائی کی اُجرت طے کرنا،  شرعی ذبح کے بعد ہر جانور کے الگ الگ حصے بنا کر شرعی اُصولوں کے مطابق گوشت حصے داروں کے سِپُرد کرنا اور اجتماعی قربانی سے بچ جانے والی رقم حصے داروں تک پہنچانا وغیرہ، اسی مجلس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

اللہ پاک مجلس اجتماعی قربانی کی کاوشیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔   

قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے!

اے عاشقانِ رسول! ابھی آپ نے سُنا کہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی خدمت دِین کے 107شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے۔ یاد رہے! ان  تمام شعْبہ جات پر سالانہ  (Yearly) کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔  جو مُخَیَّر حضرات کے تعاوُن سے پورے ہوتے ہیں،  اس کے علاوہ  بقر عید کے موقع پر ان شعبہ جات کو چلانے کے