Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

قَرض لے کر یا کوئی چیز فروخت کرکے قربانی کرے۔ ([1])  *قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذَبْح کرنا افضل اور ذَبْح کے وَقْت آخرت کےثوابِ کی نِیَّت سے وہاں حاضِر رہنا بھی افضل ہے۔ ([2])  *نابالِغ کی طرف سے اگرچہ واجِب نہیں مگر کر دینا بہتر ہے (اور اجازت بھی ضَروری نہیں )۔  ([3]) *بالغ اولاد یا زَوجہ کی طرف سے قربانی کرنا چاہے تو اُن سے اجازت طلب کرے، اگر ان سے اجازت لئے بِغیر کردی تو ان کی طرف سے واجِب ادا نہیں ہوگا۔ ([4]) قربانی کے جانور کی عمر : اُونٹ 5 سال کا، بکرا (اس میں بکری ، دُنبہ ، دُنبی اوربھیڑنرو مادہ دونوں شامل ہیں )1 سال کا۔ اس سے کم عمر ہو تو قربانی جائز نہیں،  زیادہ ہو تو جائز بلکہ افضل ہے۔ ([5])  *قربانی کا جانور بے عَیب ہونا ضَروری ہے، اگر تھوڑا سا عیب ہو( مَثَلاً کان میں  چِیرا  یا سُوراخ ہو)تو قربانی مکروہ ہوگی اور زیادہ عیب ہو تو قربانی نہیں ہوگی۔ ([6])  *قربانی سے پہلے اُسے چارا پانی دے دیں، ایک کے سامنے دوسرے کو ذَبْح نہ کریں اور پہلے سے چُھری تیز کر لیں جانور گرانے کے بعد اُس کے سامنے چُھری تیز نہ کی جائے۔ ([7])  *سنّت یہ چلی آرہی ہے کہ ذَبْح کرنے والا اور جانور دونوں قبلہ رُو( قبلہ کی طرف) ہوں۔ ([8])  *بہتر یہ ہے کہ اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے کرے جبکہ اچّھی طرح ذَبْح کرنا جانتا ہو۔ ([9])  *اگر اچّھی


 

 



[1]... فتاویٰ امجدیہ، جلد:3،صفحہ:315ملخصاً۔

[2]... ابلق گھوڑے سوار،صفحہ:17۔

[3]... ابلق گھوڑے سوار،صفحہ:9۔

[4]... بہارِ شریعت،جلد:3صفحہ:334،حصہ15ملخصاً ۔

[5].... بہارِ شریعت،جلد:3صفحہ:340،حصہ15ملخصاً ۔

[6]... بہارِ شریعت،جلد:3،صفحہ :340،حصہ15ملخصاً ۔

[7]... بہارِ شریعت،جلد:3،صفحہ:152،حصہ15ملخصاً ۔

[8]... فتاویٰ رضویہ،جلد:20،صفحہ:216۔

[9]... بہارِ شریعت،جلد:3،صفحہ:334،حصہ15ملخصاً ۔