Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

لہذا ان دنوں میں سُبْحَانَ اللہ ،  اَلْحَمْدُ ِﷲ ِ، لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اﷲُ اور اَﷲ اَکْبَرُ کی کثرت کیا کرو ۔ ایک روایت میں ہے کہ ان دنوں میں سُبْحَانَ اللہ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ، لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہ اور ذِکرُ اللہ کی کثرت کیا کرو اور ان میں سے ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان دنوں میں عمل کو 700گُنا بڑھا دیا جاتا ہے ۔ ([1])  *بُخاری شریف کی حدیثِ مبارکہ میں ہے : حج کے دس دنوں میں کیا گیا عمل اللہ پاک کو بقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل سے زیادہ محبوب ہے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا ،  یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!  کیا راہ ِخدا میں لڑنا بھی ؟ ارشاد فرمایا : ہاں!  راہِ خدا میں لڑنا بھی ، سوائے اس شخص کے جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلے اور ان دونوں میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے ۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو! ذِی الْحِجَّه کے ان 10دنوں میں جتنا ہو سکے اپنی نیکیوں میں اضافہ کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئے اور اپنی زبان کو فالتو باتوں سے بچاتے ہوئے ذِکرُ اللہ سے تر رکھا جائے کہ ذِکْرُ اللہ کے بے شمار فضائل ہیں۔ آیئے! اللہ پاک کے ذِکر کے چند فضائل سُنتے ہیں :

 * یہ کلمات اللہ پاک کو پیارے ہیں : سُبْحَانَ اللہ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَآاِلٰہَ اِلَّااللہ، اللہ اَکْبَر([3]) * سُبْحَانَ اللہ،  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ،  لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ ، اللہ اَکْبَر، ان میں سے کوئی بھی کلمہ کہنے سے جنت میں ایک پودا لگا دیا جاتا ہے ([4])  *سُبْحَانَ اللہ کہنے سے 20نیکیاں لکھی جاتی ہیں


 

 



[1]... شعب الایمان ،باب فی الصیام، فصل تخصیص ایام العشر ،جلد:3،صفحہ:356 ، رقم: 3758۔

[2]... بخاری ، کتاب العید ین ،باب فضل العمل ،جلد:1صفحہ333، حدیث:969۔

[3]... ترمذی ،کتا ب الدعوات،باب:60،رقم:3473 ،جلد:5،صفحہ:286۔

[4]... ابن ماجہ،کتاب الادب،باب فضل التسبیح، ،جلد:4صفحہ:252 رقم:3807۔