Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

کی جائے *ان 10دنوں میں بھی  گناہوں سے بچنا اور بچانا چاہئے *ان 10دنوں میں راہِ خدا میں دل کھول کر خرچ کرنا چاہئے *ان 10دنوں میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنی چاہئے *ان  10دنوں میں مسجدوں کو آباد کرنا چاہئے *ان 10دنوں میں دینی کاموں کی دُھومیں مچانی چاہئے  *ان 10دنوں میں ایک ایک گھر پہ جاکر اپنی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی خاطر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے لئے رابطے کرنے چاہئیں  *ان دس دنوں میں نہ صرف خود مَدَنی قافلوں میں سفر بلکہ عاشقانِ رسول کو بھی مَدَنی قافلوں میں سفر کروانا چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں ماہِ ذِی الْحِجَّۃ کے  ان 10دنوں کی خوب خوب برکتیں عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ الخَاتَم ِالنَّبِین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔

عبادت میں گزرے مری زندگانی        کرم  ہو  کرم  یا  خدا  یاالٰہی([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے اسلامی بھائیو!  ذِی الْحِجَّۃِ الْحَرَام اسلامی سال کا وہ بارہواں مہینا ہے جو حُرمت والے مہینوں میں شامل ہے۔ حُرمت یعنی احترام والے مہینے چار ہیں :   * ذِی الْقَعْدَۃِ الْحَرَام  * ذِی الْحِجَّۃِ الْحَرَام  * مُحَرَّمُ الْحَرَام اور  * رَجَبُ الْمُرَجَّب۔ ان میں سے افضل ذُی الْحِجَّۃِ الْحَرَام ہے  بالخصوص اس کے پہلے دس دن اور راتوں کے فضائل تو بہت زیادہ ہیں۔ قرآنِ کریم نے بھی اس مہینے کی پہلی  دس راتوں کی قسم ارشاد فرمائی ہے،  چنانچہ  : پارہ 30سُورۂ فَجْر کی آیت نمبر1 اور2 میں ارشادِ باری ہے :

وَ الْفَجْرِۙ(۱) وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اس صبح کی قسم اور دس راتوں کی۔


 

 



[1]... وسائل بخشش ،صفحہ:105۔