Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

حفاظت کا سامان ہے۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ روزے دار سے اللہ  پاک راضی ہو جاتا ہے، لہٰذا ہمیں کوشش کر کے ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے بھی رکھنے چاہیں، بالخصوص پیر شریف، جمعرات اور ایّامِ بِیْض(یعنی ہر اسلامی مہینے کی 13، 14، 15 تاریخ)کے روزے رکھنا تو سُنّتِ مبارکہ بھی ہے۔ چنانچہ

اُمُّ الْمُؤمنین حضرت  عائشہ صدیقہرَضِیَ اﷲُ   عَنْہَا سے روایت ہے، نبیوں کے سرور،  رسولوں  کے افسر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتے تھے۔ ([1]) حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایَامِ بِیْض میں بغیر روزہ کے نہ ہوتے،  نہ سفر میں، نہ سفر کے علاوہ میں۔ ([2])  سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  جب مہینے میں تین روزے رکھنے ہوں تو،  14، 13اور 15کو رکھو۔ ([3]) امیرِ اہلسنت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیک اعمال میں نفل عبادات کا شوق دِلاتے ہوئے ہر پیر شریف کو روزہ رکھنے کی ترغیب  بھی دلائی ہے، چنانچہ نیک اعمال نمبر 58 ہے، کیا آپ نے اس ہفتے پیر شریف (یا رہ جانے کی صورت میں کسی بھی دن)کا روزہ رکھا ؟  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! کثیر عاشقانِ رسول پیر شریف کے روزے کا اہتمام کرتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے اسلامی بھائیو! ذِی الْحِجَّۃ کے ان 10دنوں میں کثرت سے تلاوت  کی جائے  *ان 10 دنوں میں اپنی زبان کو ذکر و  دُرود سے تر رکھنا چاہئے *ان 10دنوں میں خوب خوب نفل عبادت کی جائے *ان 10دنوں کی راتوں میں بھی جاگ کر ربِّ کریم کی عبادت


 

 



[1]... ترمذی،ابواب الصوم،جلد:2صفحہ:186،حدیث: 745ملخصا ً۔

[2]... نسائی،کتاب الصیام،باب صوم النبی ،صفحہ:386،حدیث:2346۔

[3]... ترمذی،ابواب الصوم،جلد:2،صفحہ:193،حدیث:761۔