Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

ہوتی ہے، جو کوئی  خوش نصیب ان دنوں میں رِضائے الٰہی کے لئے پہلی ذِی الْحِجَّۃ سے نویں ذِی الْحِجَّۃ تک روزے رکھنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اللہ پاک اس کو ہزاروں  غلام آزاد کرنے، ہزاروں اُونٹوں کی قربانی کرنے اور راہِ خدا میں دئیے گئے ہزاروں گھوڑوں کے برابر اَجْر و ثواب عطا فرماتا ہے۔

اے عاشقانِ رسول! غور کیجئے! ان مبارک دنوں میں ایک، ایک روزہ رکھنے پر اس قدر ثواب عطا کیا جارہا ہے تو جو خوش نصیب مسلمان ان دنوں میں مختلف(Different) عبادات مثلاً دن کے روزوں اور راتوں کو جاگ کر عبادات کرنے میں گزارتے ہوں گے تو ان کے ثواب کا اندازہ کون لگا سکتا ہے اور اللہ پاک ان کو عبادات بجالانے پر کیسے کیسے انعام  و اِکرام سے نوازے گا، لہٰذا  اے عاشقانِ رسول!  ان 10دنوں کو ہرگز ہرگز غفلت میں نہیں گزارنا چاہئے،  ان 10دنوں میں اپنے آپ کو عبادت میں مشغول رکھنا چاہئے ، ان10 دنوں میں 10ذِی الْحِجَّۃ کے دن کے علاوہ باقی دنوں کے روزے رکھنے چاہئیں، یادر ہے!  10ذِی الْحِجَّۃ الحرام کو روزہ رکھنا مکروہِ تحریمی اور گناہ ہے۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! نَفْل روزوں کے بھی بے شُمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں اور ثواب تو اس قدر زیادہ ہے کہ جی چاہتا ہے بس روزے رکھتے ہی چلے جائیں۔ مثلاً ایمان کی حفاظت ، جہنَّم سے نَجات اور جنَّت کا حُصُول، روزے میں دن کے اندر کھانے پینے میں خرچ ہونے والے وَقْت اور اَخراجات کی بچت،  پیٹ کی اِصلاح اور بَہُت سارے امراض سے


 

 



[1]... بہارشریعت،جلد:1،صفحہ:967ملخّصًا،دُرِّ مُخْتاروردالمحتار،جلد:3،صفحہ:391 ملخّصًا ۔