Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

اور20 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں  *لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ کہنے سے20 نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور 20گناہ مٹادیئے جاتے ہیں  *اللہ اَکْبَر کہنے سے 20نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور 20گناہ مٹادیئے جاتے ہیں  *اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِین کہنے سے30  نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور30 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں ([1])  *لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ جنت کی چابی ہے ([2]) *سُبْحَانَ اللہ کہنا آدھے میزان کو بھر دیتا ہے  *اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا پورے میزان کو بھر دیتا ہے۔   *لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ سب سے افضل ذکر ہےاور  *اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سب سے افضل دعا ہے ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اے عاشقانِ رسول! ابھی جو ہم نے اللہ پاک کے ذِکر کے فضائل سنے، ان فضائل سے پہلے جو احادیثِ کریمہ بیان ہوئیں ان سے یہ معلوم ہوا! ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دن بہت عظیم  دن ہیں،  ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دنوں کا عمل اللہ پاک کو بہت پسند ہے، ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دن بہت زیادہ فضیلت والے ہیں، ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دنوں میں سے (ممنوعہ دنوں  کے علاوہ) ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں اور ہر رات کا قیام لَیْلۃُ الْقَدْر کے قیام کے برابر ہے، ذِی الْحِجَّہ کے پہلے دس دنوں میں کئے


 

 



[1]... مستدرک،کتا ب الدعا ء والتکبیر ،باب فضیلۃ التسبیح،جلد:2 ،صفحہ:192، رقم:1929 ۔

[2]... مسند احمد،جلد:8 ،صفحہ:257، رقم:22163۔

[3]... ابن ماجہ، کتاب الادب ،باب فضل الحامدین ،جلد:4 ،صفحہ: 248 رقم: 3800۔