Teen Pasandida Sifaat

Book Name:Teen Pasandida Sifaat

کر دے گا۔  امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: یہ بھی شیطان کی باریک چال ہے، یُوں کہہ کر شیطان بندے کو رِیا کاری میں مبتلا کر دیتا ہے، جسے یُوں وسوسہ آئے، اسے چاہئے کہ اس وسوسہ کو یہ کہہ کر ناکام بنا دے کہ میں شہرت کا طلب گار نہیں ہوں، میں نہیں چاہتا کہ میری نیکیاں عوام میں مشہور ہوں، میں تو بَس اللہ پاک کی رِضا چاہتا ہوں، وہ میرے اعمال کو ظاہِر کرے  یا نہ کرے، یہ اُس کی مرضِی ہے۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو!  بہر حال! آج کے پُورے بیان کا خلاصہ یہ ہے کہ بےشک اللہ پاک تقویٰ والے، غنی یعنی دُنیا، دُنیوی مال ودولت سے بےنیاز رہنے والے اور گمنامی کی خواہش رکھنے والے بندے سے محبت فرماتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی یہ تینوں اعلیٰ اَوْصاف نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام” تفسیر سننے سنانے کا حلقہ“

پیارےپیارے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں جہاں گناہوں سے بچنے، نیکیوں کو اپنانے اور شریعت پر عمل کی ترغیب دی جاتی ہے ،وہیں یہ ذہن بھی دیا جاتا ہے کہ ہم شرعی تقاضوں کے مطابق اپنی زندگی کو کیسے بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں،جنّت کی تیاری کیسے کرسکتے ہیں؟ مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کی صحبتیں،سُنّتوں بھرے اجتماعات میں ہونے والے بیانات، درس و بیان کے حلقے اور فجر کی نماز کے بعد ”تفسیر سننے سنانے کا حلقہ“ سب اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ فجر کی نماز کے بعد ”تفسیر سننے سنانے کا حلقہ“ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی


 

 



[1]...منہاج العابدین، صفحہ: 136۔