Teen Pasandida Sifaat

Book Name:Teen Pasandida Sifaat

تقویٰ کیسے ملے؟

اے عاشقان رسول !  رہی یہ بات کہ ہمیں تقویٰ حاصل کیسے ہو گا؟ اس کے لئے عرض ہے کہ تقویٰ کی اَصْل ہے: گُنَاہوں سے بچنا۔ اور گُنَاہوں سے بچنے کے لئے 2 چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے: نمبر1: گُنَاہوں کی معلومات۔ نمبر2: دِل میں گُنَاہوں سے نفرت۔

اگر بندے کو گناہوں کی معلومات ہی نہ ہوں تو ظاہِر ہے وہ گناہوں سے بَچ نہیں پائے گا۔ اور اگر گُنَاہوں کی معلومات تو ہوں مگر دِل میں گُنَاہوں سے نفرت نہ پائی جائے، تب بھی گُنَاہوں سے بچنا، نہایت دُشوار ہے۔

اب سُوال یہ ہے کہ یہ دونوں چیزیں کیسے حاصل ہوں گی؟ اس کے لئے عرض یہ ہے کہ گناہوں کی معلومات توآج کل بڑی آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہیں، مثلاً * ہر ہفتے  کو شیخ طریقت امیر اہلسنت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری ، ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، اس میں دُنیا بھر سے عاشقان رسول آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مختلف موضوعات پر سُوالات پوچھتے ہیں اور آپ اپنے عِلْم اور تجربے کی روشنی میں ان کے جوابات ارشاد فرماتے اور باریک علمی نکات بیان فرماتے ہیں۔ یُوں سمجھ لیجئے کہ ”مدنی مذاکرہ“ عِلْمِ دین حاصل کرنے کے لئے weekly ایک کلاس ہے اور یہ کلاس دورِ حاضِر کی عظیم علمی و رُوحانی شخصیت، شیخ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پڑھاتے ہیں۔ لہٰذا پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرے میں شرکت کی عادت بنائیے، ڈائری، قلم وغیرہ اپنے پاس رکھئے، شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جو مدنی پھول ارشاد فرمائیں، لکھ کر اپنے پاس محفوظ کرتے جائیے، اس طرح آہستہ آہستہ انشاء اللہ گناہوں کی کافی ساری معلومات ہو