Teen Pasandida Sifaat

Book Name:Teen Pasandida Sifaat

جائیں گی۔  * اسی طرح مکتبۃ المدینہ کی کئی کتابیں ہیں، مثلاً ”جہنم میں لے جانے والے اعمال“ 2 جلدوں پر مشتمل کتاب ہے، ” گناہوں کے عذابات“ مختصر مگر جامع کتاب ہے، اس میں 52 گناہوں کا ذکر ہے اور اس میں ہر گُنَاہ کی تعریف (Defination)، اس کے متعلق قرآنی آیت و حدیث، اُس گُنَاہ کا حکم، اُس گناہ میں پڑنے کے اسباب اور بچنے کے طریقے بھی لکھے گئے ہیں۔ یُونہی مکتبۃ المدینہ کی دیگر کتابیں مثلاً*  76 کبیرہ گُنَاہ * گناہوں کی نحوست * نیکیوں کی جزائیں اور گُنَاہوں کی سزائیں*  مکاشفۃ القلوب وغیرہ، یہ کتابیں مکتبۃ المدینہ سے حاصِل کر لی جائیں یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لی جائیں اور  ہدف بنا کر ان کا مطالعہ کیا جائے۔

گُنَاہوں کی معلومات کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ دار الافتاء اہلسنت کا نمبر اپنے پاس محفوظ کر لیجئے، جب بھی کوئی اَہَم کام کرنے لگیں، کسی مُعَاملے میں گُنَاہ ہونے کا شُبہ ہو یا کسی غیر شرعی کام میں جا پڑنے کا اندیشہ ہو تو دار الافتاء اہلسنت سے یا کسی بھی عاشقِ رسول مفتی صاحب سے رابطہ کر لیا جائے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے دار الافتاء اہلسنت موبائل ایپلی کیشن جاری کر دی ہے، اپنے اسمارٹ فون پر یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے، وقتاً فوقتاً اس میں دئیے گئے فتاویٰ جات کا مطالعہ کرتے رہئے، اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں عِلْمِ دین سیکھنے کو ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ گُنَاہوں کی معلومات بھی حاصِل ہو جائیں گی۔

باقی رہی ”دِل میں گُنَاہ کی نفرت“ یہ کیسے ملے گی؟ اس کے لئے امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک زبردست نسخہ ارشاد فرمایا ہے، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں تقویٰ حاصِل کرنے