Teen Pasandida Sifaat

Book Name:Teen Pasandida Sifaat

ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  راہِ خدا کے مسافِر وں کی تو کیا بات ہے! لہٰذا اگر  آپ  بھی حقوق العباد کی بجاآوری کا نسخہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مَدَنی قافلوں میں سفر  کرنےکو اپنا معمول بنالیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 80 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دھومیں مچانے میں  مصروفِ عمل ہے،انہیں میں سے ایک ”شعبہ مَدَنی قافلہ “ بھی ہے۔اس شعبے کا کام عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے ہر اسلامی بھائی کو زندگی میں ایک ساتھ 12 ماہ،  ہر 12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں شیڈول کے مطابق 3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کے لئے تیار کرنا،سفر کروانا اور نیکی کی دعوت دینے والا بنانا  ہے۔اس شعبے کے تحت سُنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کے بے شمار مَدَنی قافلے مختلف ملکوں (Countries)، شہروں(Cites)اور گاؤں دیہات (Villages) وغیرہ کی طرف سفر کرتے رہتے ہیں، عِلْمِ دین اور سُنّتوں کی بہاریں لٹاتے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچاتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہشعبہ مَدَنی قافلہ کے تحت کئی مقامات پر دَارُالسُّنَّۃ قائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی تربیت پاتے اور عاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنّتوں کی تربیت پاکر پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔ اللہ کریم ”شعبہ قافلہ“ کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد