Book Name:Surah-e-Al Qaria

کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خود نیک بننے اور دوسروں کو نیک بنانے کا بہترین موقع ملے گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دِینی کام ہے : مسجد دَرْس (یعنی مسجد میں فیضانِ سُنَّت اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دیگر کتابوں اور رسائِل سے درس دینا) آپ بھی اپنے محلے کی مسجد میں تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائِل سے دَرس دینے کی عادت بنائیے اور کوشش کر کے موقع کی مناسبت سے دَرْس دیجئے! مثلاً ربیع الثانی تشریف لا رہا ہے تو اس مہینے میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائِل مُنّے کی لاش ، جنات  کا بادشاہ ، سانپ نُما جِنّ  ان سے دَرْس دیجئے!

اگر آپ دَرْس دے نہیں سکتے تو مسجد دَرْس میں شرکت ہی کر نے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین سیکھنے ، نیکیاں کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔    

خوفِ خدا سے رونے کی حلاوت مل گئی

ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں آنے سے پہلے گُنَاہوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا ، فلمیں ڈرامے دیکھنے کا تو بےحد شوقین تھا۔ میرے سَنْورنے کے اسباب یُوں بنے کہ ہمارے علاقے کی مسجد میں ایک اسلامی بھائی مسجد دَرْس دیا کرتے تھے ، ایک روز میں بھی دَرْس میں شریک ہو گیا ، دَرْس سُنا تو مجھے اچھا لگا ، عِلْم کی بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں اور فِکْرِ آخرت پر مبنی باتیں سُن کر دِل کی کیفیت ہی بدل گئی ، چنانچہ میں روزانہ مسجد درس میں شریک ہونے لگا ، یُوں آہستہ آہستہ دعوتِ اسلامی سے