Book Name:Aqal Mand Mubaligh

المدینہ کالج اور یونیورسٹی کا بھی آغاز ہو جائے گا۔  

* دعوتِ اسلامی جُوں جُوں آگے بڑھتی گئی ، عروج پکڑتی گئی ، لوگ ملتے گئے ، کارواں بنتا گیا ، جو اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو رہے تھے ، ان کی دینی ، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کے لئے شعبہ دارُ السُّنَّہ قائِم کیا گیا ، جو جتنا وقت دے سکتا ہے ، اپنی سُہُولت کے مُطَابق دارُ السُّنَّہ پر آکر عِلْم دِین سیکھ سکتا ہے۔

* دعوتِ اسلامی کا دِینی کام مزید بڑھا ، زِندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دی جانے لگی تو مختلف شعبہ جات کے افراد کے لئےالگ الگ ڈیپارٹمنٹ بنتے چلے گئے۔ مثلاً؛ * اسکول کالج ، یونیورسٹی ، اکیڈمیز وغیرہ تعلیمی اداروں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے ، طلبا (Students) ، اساتذہ (Teachers) اور دیگر اسٹاف کی دینی تربیت کے لئے شعبۂ تعلیم * ہومیو پیتھک سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ * زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے سے جو وابستہ افراد ہیں ، ان میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک * حکمت یعنی ہربل میڈیسن (Herbal Madicine) کے شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے شعبہ رابطہ برائے حکیم * مزاراتِ اولیاء پر آنے والے زائرین کو مزارات پر حاضِری کے آداب سکھانے اور نیکی کی دعوت دینے کے لئے  شعبہ مزاراتِ اولیا * پولیس ، سیاست ، سرکاری اداروں سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے شعبہ رابطہ برائے شخصیات*  بزنس کمیونٹی سے وابستہ عاشقانِ رسول میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے شعبہ رابطہ برائے تاجران*  کورٹ ،  کچہری سے