Book Name:Aqal Mand Mubaligh

عملی کا ہونا اشَدْ ضروری ہے ، اس کے بغیر کامیابی ملنا بہت مشکل ہے۔

دعوتِ اسلامی کی کامیابی میں بھی الحمد للہ! بہت بڑا کردار امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حکمتِ عملی کا ہے۔ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جب سے دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا ، تب سے اب تک آپ غور و فِکْر کے ساتھ ، مشوروں کے ذریعے موقع کے مُطَابق ، بروقت اور دُرُست فیصلے کرتے چلے گئے ، پھر باہمی مشورے سے جو طَے ہوا ، اس کو عملی جامہ پہناتے گئے ، جس کے نتیجے میں آپ کا لگایا ہوا پَودا (یعنی دعوتِ اسلامی) وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا گیا اور اب الحمد للہ! تَنْ آوَرْ درخت کی صُورت میں دُنیا کے سامنے ہے۔

دعوتِ اسلامی اور خدمتِ دِین کے شعبہ جات

آپ ذرا غَور کیجئے! * 1981ء میں دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا ،  دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اَوَّلین دینی کام ہے : ہفتہ وار اجتماع۔ شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کراچی میں ہفتہ وار اجتماع کا آغاز فرمایا ، یہاں سے نیکی کی دعوت عام ہونے لگی * مَسْجِدوں میں دَرْس شروع ہوئے * پھر ضرورت محسُوس ہوئی کہ مَسْجِد میں آنے والوں تک تو نیکی کی دعوت پہنچ رہی ہے مگر جو مسلمان بدقسمتی سے مسجدوں سے دُور ہیں ، انہیں کیسے مسجد میں لایا جائے ، اس کے لئے چوک درس شروع ہوئے * پھر دعوتِ اسلامی کسی ایک علاقے کی تحریک نہیں تھی ، امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ یہ مقصد لے کر چلے تھے کہ “ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے “ اس مقصد کی تکمیل کے لئے پُوری دُنیا میں دِین کا پیغام پہنچانا تھا ، لہٰذا مدنی قافلوں کا سلسلہ شروع ہوا  * دُور دراز علاقوں میں نیکی کی دعوت عام ہونے لگی * ساری دُنیا کے لوگوں میں اسلامی بہنیں بھی شامِل ہیں ، ان