Book Name:Aqal Mand Mubaligh

ثواب عطا ہو گا۔ ([1])

ہر کام شریعت کے مطابِق میں کروں کاش!                            یارب تو مبلغ مجھے سُنّت کا بنا دے([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 “ اہلِ خانہ پر خرچ “ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : * روزِ قیامت میزانِ عمل پر سب سے پہلے بندے کا اپنے گھر والوں پر خرچ کیا ہوا مال رکھا جائے گا۔ ([3])*   جو ثواب کی نیت سے اپنے اہلِ خانہ پر خرچ کر ے تو وہ اس کے لئے صدقہ ہے۔ ([4])

اے عاشقانِ رسول ! اہلِ خانہ پر خرچ کرنا سُنّت مصطفےٰ ہے۔ *پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے گھر والوں پر خرچ فرمایا کرتےتھے *حدیثِ پاک کے مطابق ہجرت کے بعد ایک وقت وہ بھی آیا کہ رسولِ اکرم ، نُورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم اپنے گھر والوں کے لئے سال بھر کا غلہ جمع فرما دیا کرتے۔ ([5])

اس حدیثِ پاک کے تحت مُفَسِّرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے جو شرح بیان کی ، اس کا خُلاصہ ہے کہ یہ (یعنی سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا سال بھر کے لئے غَلّہ جمع فرما دینا ، ) بنو نُضَیْر کا قلعہ فتح ہونے کے بعد کی بات ہے۔ یہ بھی


 

 



[1]...زُہد کبیر ، صفحہ : 118 ، حدیث207۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 115۔

[3]...معجم الاوسط ، جلد : 4 ، صفحہ : 329 ، حدیث : 6135۔

[4]...مسلم ، کتا ب : الزکاۃ ، صفحہ : 502 ، حدیث : 1002۔

[5]... احیاء العلوم ، کتاب : توحید ، جلد : 4 ، صفحہ : 343۔