Andheri Qabar

Book Name:Andheri Qabar

کے حُقُوق اداکرنے والا ، اللہ پاک اور اس کے  پیارے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم     کا چاہنے والا ، نیز صَحابَہ و اہلِ بیت علیہم الرضوان اور اولیائے کرام  رحمۃ اللہ علیہ م کادیوانہ تھا تواُس کی قَبْرجو اوپر سے مِٹّی کی چھوٹی سی ڈَھیری کی طرح دکھائی دے رہی ہے ، ہوسکتا ہےاللہ پاک  اور اس کے رسول  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم     کے  فضل و کرم سے اُس کا اندرونی حصّہ تاحدِّ نگاہ وسیع ہوچکاہو ، قَبْرمیں جنت کی کھڑکی کُھلی ہوئی ہواور اِس مِٹّی  کے  ظاہری ڈھیر تلے جنت کا حسین باغ موجود ہو۔ دوسری طرف اِسی مٹّی  کے  ڈھیرتلے دفْن ہونے والا اگرمَعَاذَاللہ بے نَمازی ، رَمَضانُ المبارَک کے روزے جان بوجھ کربرباد کرنے والا ، فرض ہونے  کے  باوجود زکوٰۃکی ادائیگی میں کنجوسی کرنے والا ، حرام روزی کمانے والا ، سُود ورِشوت کا لین دین کرنے والا ، لوگوں کے قرضے دبالینے والا ، شراب پینے والا ، جُوا کھیلنے والا ، مسلمانوں کی بِلااجازتِ شَرعی دل آزاریاں کرنے والا ، چوری کرنے والا ، ڈاکہ ڈالنے والا ، امانت میں خِیانت کرنے والا ، فلمیں ڈرامے دیکھنے دکھانے والا ، گانے باجے سننے سنانے والا ، گالی گلوچ ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، تہمت وبدگمانی اور تکبّرکاعادی اورماں باپ کا نافرمان تھا توہو سکتا ہے کہ مٹی  کے  اس پُرسکون نظر آنے والے ڈھیر تلے بے قراری کا عالَم ہو ، جہنم کی کھڑکی کُھلی ہوئی ہو ، آگ سُلگ رہی ہو ، سانپ اور بچھو دفْن ہونے والے  کے  بدن پر لپٹے ہوئے ہوں اور ایسی چیخ وپکار مچی ہوئی ہو جسے ہم سُن نہیں سکتے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

قبرمُردے سے کیا کہتی ہے؟