Book Name:Andheri Qabar
فرمانِ مُصْطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([1])
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 17جون2020ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
*قَبْرکچی اینٹوں سے بند کر دیجئے۔ اگر زمین نَرْم ہو تو (لکڑی کے) تختے لگانا بھی جائز ہے۔ (بہارِشریعت ، ۱ / ۸۴۴)*اب مِٹّی دی جائے ، مستحبیہ ہے کہ سِرہانے کی طرف سے دونوں ہاتھوں سے 3 بار مٹّی ڈالئے۔ پہلی بار کہیں : مِنْھَا خَلَقْنٰکُمْ۔ دوسری بار وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ۔ تیسری بار وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی کہیں۔ اب باقی مٹی پھاؤڑے وغیرہ سے ڈال دیجئے۔ (جوہرہ ، ص۱۴۱)*جتنی مٹی قَبْر سے نکلی ہے اُس سے زیادہ ڈالنا مَکروہ ہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۱ / ۱۶۶) قَبْرچَوکُھونٹی(یعنی چار کونوں والی ) نہ بنائیں بلکہ اِس میں ڈھال رکھیں جیسے اُونٹ کا کوہان ، (دفن کے بعد) اِس پرپانی چھڑکنابہتر ہے ، قَبْر ایک بالشت اُونچی ہویا معمولی سی زائد۔ (بہارشریعت ، ۱ / ۸۴۶ ملخصاً)*دفن کے بعد قَبْرپر اذان دینا کارِ ثواب(ثواب کا کام) اورمیِّت کےلئے نہایت نَفْع بخش(فائدہ دینے والا)ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۵ / ۷۰ ۳ماخوذاً)* مستحب یہ ہے کہ دفن کے بعد قَبْرپرسُورۂ بَقَرہ کا اوّل و آخر پڑھیں ، سِرہانے(یعنی سَر کی