Book Name:Andheri Qabar
مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت ِاسلامی کے ذمّہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنائیے ۔ آئیے! ترغیب کے لئے ایک واقعہ سُنیے ، چنانچہ
ایک اسلامی بھائی مَدَنی قافِلے میں تھے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم خواب میں تشریف لے آئے۔ ابھی جلووں میں ہی گُم تھے کہ لَب ہائے مُبارَکہ کو حرکت ہوئی ، رَحمت کے پھول جھڑنے لگے اور الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے : “ جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ جائزہ کرتے ہیں میں اُنہیں اپنے ساتھ جنت میں لے جاؤں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ ہم دنیا میں ایسے کاموں سے بچیں جو قبر میں مشکلات کا سبب بنیں اور ایسے کاموں کی رغبت رکھیں جو قبر میں بھی کام آئیں اور آخرت بھی بہتر ہو جائے۔
حضرت فقیہ ابُواللیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جو قبر کی تنہائی اور گھبراہٹ سے بچنا چاہتا ہو اسے چاہیے کہ چار چیزوں کو اختیار کر لے اور چار ہی چیزوں سے کنارہ کشی اختیار کرلے۔ جو بھی ایسا کرے گا وہ قبر کی تنہائی اور گھبراہٹ سے بچ جائے گا۔ (تنبیہ الغافلین ، ص 22ملخصاً)