Book Name:Andheri Qabar
وہ چار چیزیں جنہیں اختیار کرنا ہے ، ان میں سے سب سے پہلی چیزنَماز ہے۔ اللہ کے پیارے رسول ، رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان ہے : اللہ پا ک نے 5نمازیں فرض کی ہیں ، جو ان نمازوں کے لئے بہتر طریقے سے وُضو کرے ، انہیں ان کے وَقْت میں اَدا کرے اور ان کے رُکوع وسجود ، خشوع کے ساتھ پورے کرے تو اللہ پاک کے ذِمّۂ کرم پر ہے کہ اس کی مغفرت فرمادے۔ (ابوداؤد ، کتاب الصلوۃ ، باب المحافظۃ علی وقت الصلوات ، 1 / 186 ، حدیث : 425)
قبر کے اندھیرےکو روشنی میں اور قبر کی گھبراہٹ کو اطمینان و سکون میں بدلنے کا ایک اور عمل اللہ پاک کی راہ میں صدقہ کرنا بھی ہے۔ فرمانِ مصطفےٰ ہے : اِنَّ الصَّدَقَۃَ لَتُطْفِئُ عَلٰی اَہْلِہَا حَرَّ الْقُبُوْرِ بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے وَ اِنَّمَا یَسْتَظِلُّ الْمُؤْمِنُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِہٖ اور بِلاشُبہ مسلمان قيامت کے دن اپنے صَدَقے کے سائے ميں ہوگا۔ (شعب الايمان ، باب الزکاة ، التحریض علی صدقۃالتطوع ، 3 / 212 ، حديث : 3347)
اے عاشقانِ رسول!قَبْر میں کام آنے والے اعمال میں سے ایک تلاوتِ قرآن بھی ہے۔ فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے : قرآنِ کریم کی تلاوت کیا کرو کہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرنے کے لئے آئے گا۔ (مسلم ، کتاب صلاۃ