Book Name:Andheri Qabar
دیکھ کر جسم میں سرسراہٹ ہونے لگتی ہے ، گویاسانس لینا ہی مشکل ہوجاتاہے ، غور کیجیے اگر ہماری بدعملی کی وجہ سے یہی چیزیں قَبْر میں آ کر ہمیں ڈرانے لگیں تو ہم کس سے فریاد کریں گے؟ اس وقت ہمارا کیا بنے گا؟
حضرت علّامہ جلالُ الدّین سُیوطی رحمۃ اللہ علیہ نقل فرماتے ہیں : جب انسان قَبْر میں داخِل ہوتا ہے تو وہ تمام چیزیں اُس کو ڈرانے کیلئے آجاتی ہیں جن سے وہ دنیا میں تو ڈرتا تھا اور اللہ پاک سے نہ ڈرتا تھا۔ (شرح الصدور ، باب ضمۃ القبر لکل احد ، ص112)
پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیں۔ اَلحمدُلِلّٰہاِس دینی ماحول کی برکت سے بے شمار لوگ گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر نیکیاں کرنے والے بن گئے۔ امیرِ اہلِ سُنَّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادِری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے ہمیں اِس پُر فتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشتمل “ نیک اعمال “ سُوال جواب کی صورت میں عطا فرمائے ہیں۔ آپ نے مسلمانوں کی دُنیا و آخرت بہتر بنانے کے لیے سُوال نامے کی صورت میں اسلامی بھائیوں کے لیے72 ، اسلامی بہنوں کے لیے63 ، دِینی طلبۂ کرام کے لیے 92 ، دِینی طالبات کے لیے 83 ، بچوں اوربچیوں کے لیے 40جبکہ اسپیشل پرسنز(یعنی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں )کے لیے 27نیک اعمال عطا فرمائے ہیں۔ آپ بھی نیک اعمال کا رسالہ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃ ً حاصل کیجئے اور روزانہ اس کے خانے پُر کر کے ہر عیسوی