Book Name:Andheri Qabar
ہے۔ لوگوں میں فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی ہے ۔ (شرح نووی ، کتاب الايمان ، باب بیان غلظ تحریم النمیۃ ، 2 / 112)اللہ پاک کےنبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان ہے : اللہ پاک کے بُرے بندے وہ ہیں جو چُغل خوری کرتے ، دوستوں میں جُدائی ڈالتے اور نیک لوگوں کے عیب تلاش کرتے ہیں۔ (مسنداحمد ، مسندالشامیین ، 6 / 291 ، حدیث : 18020) لہٰذا ہمیں چغل خوری سےبھی بچنا چاہیے۔ اللہ پاک ہمیں چُغْلی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
(4) پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا
ایسے کام جو قبر کے عذاب کا باعث بن سکتے ہیں ، ان میں سے چوتھا کام پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا ہے۔ اپنے کپڑوں اور بدن کی پاکی کا خیال نہ رکھنا یقیناً ایک خراب عادت ہے ، جو بندے کو کئی دِینی فوائد سے محرومی کے ساتھ ساتھ عذابِ قبر میں مبتلا کرسکتی ہے۔ آئیے!اسی حوالے سے نبیِّ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی احادیث ِمبارکہ سنئے چنانچہ
ارشادفرمایا : عذابِ قَبْر عموماً پيشاب(کے چھینٹوں سے نہ بچنے)کی وجہ سے ہوتا ہے۔
(معجم کبیر ، 11 / 69 ، حدیث : 11120)
ایک اور مقام پر فرمایا : قبر کا عذاب پیشاب (کے چھینٹوں سے نہ بچنے)کی وجہ سے ہوتاہے ، لہٰذااس سے بچو۔ (ابن ماجۃ ، ابواب الطہارۃ ، باب التشدیدفی البول ، 1 / 219 ، حدیث : 348)
ان احادیثِ مُبارَکہ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی ہر قسم کی ناپاکی اور بالخصوص پیشاب کے چھینٹوں سے خود کو بچائیں ، اللہ پاک ہمیں نجاست سے بچنے اور