Andheri Qabar

Book Name:Andheri Qabar

سے بچنا از حد ضروری ہے۔ آئیے!سُنتے ہیں وہ 4اعمال کون کون سے ہیں؟

(1)جھوٹ

                             رسولِ کریم  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے فرمایا : جھوٹ گُناہ کی طرف لے جاتاہے اور گُناہ جہنم کی  طرف لے جاتا ہے۔ بے شک بندہ جُھوٹ بولتا رہتا ہےیہاں تک کہ اللہ  پاک کے نزدیک بہت بڑا جُھوٹا ہوجاتا ہے۔ (بخاری ، کتاب الادب ، باب قول  اللہ…الخ ، 4 / 125 ، حدیث : 6094)یعنی باربار جھوٹ بولنا بندے کو اللہ پاک کی بارگاہ میں رُسوا کر دیتا ہے۔

(2)  خیانت

                             دوسرا وہ عمل جس سے بچنا  بندے کو قبر میں فائدہ دے سکتا ہےوہ ہے خیانت۔ نبیِّ کریم  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے اِرشاد فرمایا :  جو اپنے بھائی کو کسی معاملے میں  مشورہ دے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ دُرستی اس مشورےکے علاوہ میں ہے تو اس نے اس کے ساتھ خیانت کی۔ (ابوداؤد ، کتاب العلم ، باب کراہیۃ منع العلم ، 3 / 449 ، حدیث : 3657)یعنی اگر کوئی مسلمان کسی سے مشورہ کرے اور مشورہ دینے والاجان بوجھ کر غلط مشورہ دے تاکہ مشورہ لینے والا مصیبت میں گرفتار ہوجائے تو ایسا مُشیر(یعنی مشورہ دینے والا)پکا خائن (یعنی خیانت کرنے والا)ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، 1 / 212)اللہ پاک ہمیں ہر قسم کی خیانت سے محفوظ فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  

 (3)  چُغْلی

               وہ اعمال جن سے بچنا قبر میں سکون کا باعث بنتا ہے ، ان میں سے ایک چُغْلی بھی