Book Name:Teen Psandida Sifat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دوسری پسندیدہ صفت : غِنَا

اللہ پاک کے محبوب بندے کا دوسرا وَصْف جو پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے بیان فرمایا ، وہ ہے : غنا۔ اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْعَبْدَ التَّقِیَّ الْغَنِیّ بے شک اللہ پاک تقویٰ والے ، غَنِی بندے سے محبت فرماتا ہے۔  

لفظ : غَنِی کا  معنی ہے : بےنیازی اور یہ اللہ پاک کی صِفَّت ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے :

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِۚ-وَ اللّٰهُ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ(۱۵) (پارہ22 ، سورۃفاطر : 15)                       

ترجمہ کنزُ العِرفان : اے لوگو! تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بے نیاز ، تمام خوبیوں والا ہے۔

معلوم ہوا ہم سب کے سب اللہ پاک کے محتاج ہیں اور اللہ پاک غنی و بےنیاز ہے۔ لہٰذا یہ والی صِفَّتِ غنا یعنی مکمل طور پر بےنیازی اِنْسَان کو ملنا ناممکن ہے۔

البتہ وہ غِنا جو بندے کی صِفَّت ہے ، یہ اَصْل میں غِنَا نہیں بلکہ فقر ہے۔ امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فَقْر کے 6 درجات بیان فرمائے ہیں ، ان میں جو فقر کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے ، اسے غِنَا کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بندہ دُنیا کی ہر چیز سے ، مال و دولت وغیرہ سے بےنیاز ہو جائے۔ لہٰذا وہ بندہ جس کے نزدیک مال ودولت کی کوئی حیثیت نہ ہو ، مال ودولت ملنا یا نہ ملنا اس کے نزدیک برابر ہو ، ایسے شخص کو غنی کہتے ہیں۔ ([1])

حُبِّ دُنیا سے تُو بچا یارَبّ!              عاشِقِ مصطفےٰ بنا یارَبّ!


 

 



[1]...احیاءُ العلوم (مترجم) ، جلد : 4 ، صفحہ : 564 ، خلاصۃً۔