Book Name:Teen Psandida Sifat

الافتاء اہلسنت موبائل ایپلی کیشن جاری کر دی ہے ، اپنے اسمارٹ فون پر یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، وقتاً فوقتاً اس میں دئیے گئے فتاویٰ جات کا مطالعہ کرتے رہئے ، اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں عِلْمِ دین سیکھنے کو ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ گُنَاہوں کی معلومات بھی حاصِل ہو جائیں گی۔

باقی رہی “ دِل میں گُنَاہ کی نفرت “ یہ کیسے ملے گی؟ اس کے لئے امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک زبردست نسخہ ارشاد فرمایا ہے ، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں تقویٰ حاصِل کرنے کی صُورت یہ ہے کہ 5 اعضاء کی خصوصیت کے ساتھ نگرانی کی جائے ۔ وہ 5 اعضاء یہ ہیں :

(1) : آنکھ (2) : کان (3) : زبان (4) : پیٹ اور (5) : دِل([1])

یعنی آنکھ کو گُنَاہوں مثلاً فلموں ڈراموں وغیرہ سے بچایا جائے ، کانوں کو گُنَاہوں سے مثلاً گانے سننے ، غیبت سننے ،  فحش باتیں وغیرہ سننے سے بچائے ، زبان کو غیبت ، چغلی ، جھوٹ وغیرہ سے بچائے ، پیٹ میں حرام لقمہ نہ جانے دے ، اسی طرح دِل کو حَسَد ،  تکبر ، خود پسندی ، ریاکاری وغیرہ سے بچائے رکھے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آہستہ آہستہ دِل صاف ہو گا ، دِل کا میل اُترے گا اور دِل میں گُنَاہوں سے نفرت پیدا ہو جائے گی۔

 اگر ہم یہ دو کام کر لیں ، گُنَاہوں کے متعلق معلومات حاصِل کرتے رہیں ، اپنے اعضاء کو گُنَاہوں سے بچا کر دِل میں گُنَاہوں سے نفرت پیدا کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہمیں تقویٰ کی دولت نصیب ہو جائے گی۔

ہو اخلاق اچھا ، ہو کردار ستھرا             مجھے متقی تو بنا یااِلٰہی! ([2])


 

 



[1]...منہاج العابدین ، صفحہ : 162۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 104۔