Book Name:Teen Psandida Sifat

الْخَفِیَّ  بے شک اللہ پاک تقویٰ والے ، غنی اور گمنام بندے سے محبت فرماتا ہے۔  ([1])  

مٹا میرے رنج والم یااِلٰہی!               عطا کر مجھے اپنا غم یااِلٰہی

شرابِ محبت کچھ ایسی پِلا دے            کبھی بھی نشہ ہو نہ کم یااِلٰہی

نہ دے تاجِ شاہی ، نہ دے بادشاہی       بنا دے گدائے حرم یااِلٰہی([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اللہ پاک کے پسندیدہ بندے کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ایک مختصر حدیث پاک جو حضرتِ سَعْد بِنْ اَبِیْ وقاص رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اپنے بیٹے کو سُنائی اور انہیں سبق دیا کہ دُنیا میں مقام ومرتبے اور منصب کی خواہش کرنا فضیلت کی بات نہیں بلکہ تقویٰ اختیار کرنا ، غنی بننا اور گمنام رہنا باعثِ فضیلت ہے۔ اس حدیثِ پاک سے معلوم ہوا کہ جس بندے کے اندر یہ 3 اَوْصاف  پائے جائیں ، اللہ پاک اُس بندے سے محبت فرماتا ہے۔

اس سے پہلے کہ ہم ان3اوصاف کی علیحدہ علیحدہ وضاحت سننے کی سعادت حاصل کریں ، 2 مدنی پھول ذہن نشین کر لینے چاہئیں :

پہلے نمبر پر یہ بات سمجھنے کی ہےکہ اللہ پاک کی بندے سے محبت کا مطلب کیا ہے؟ حُجَّۃُ الْاِسْلَام ، امام محمد بن محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ  نے اس کا ایک مطلب یہ بیان فرمایا ہے کہ اللہ پاک کی اپنے بندے سے محبت یہ ہے کہ اللہ پاک  بندے کے لئے اپنے قرب کے


 

 



[1]...مسلم ، کتاب : الزہد ، صفحہ : 1135 ، حدیث : 2965۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 109ملتقطًا۔