Book Name:Quran Kay Huqooq

فلموں ڈراموں کا شیدائی سُدھر گیا

فیصل آباد کے رہائشی ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : نمازیں قضا کرنا ، داڑھی شریف منڈانا ، فلمیں دیکھنا ، گانے باجے سننا میرے معمولات میں شامِل تھا ، ایک بار  ایک اسلامی بھائی نے مجھے مدنی قافلے میں سَفر کی دعوت دی ،  تو میں مدنی قافلے کا مسافر بن گیا ، مدنی قافلے میں مجھے پنج وقتہ نمازِ باجماعت صفِ اَوَّل میں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پیارے آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنتوں پر عمل کرنے کا جذبہ ملا ، نیز نماز ، وُضو ، غسل کے متعلق بہت ساری بنیادی باتیں سیکھنا نصیب ہوئیں ،  مدنی قافلے میں مجھے اتنا سکون نصیب ہوا کہ میں نے تمام گُنَاہوں سے توبہ کی ، داڑھی شریف سجانے کی پکی سچی نیت کر لی اور سَر پر عمامہ شریف کا تاج سجا کر ہی گھر پہنچا۔ اب الحمد للہ میں بقیہ ساری زِندگی نیکیوں میں گزارنے کی نیت کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ اور شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید ہو کر قادری عطاری بَن چکا ہوں۔ ([1])  

لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو                   سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو

عِلْم حاصِل کرو ، جہل زائِل کرو                چاہو گر راحتیں قافلے میں چلو([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کےساتھ مالی تعاون کیجئے۔

پیارے اسلامی بھائیو! حدیثِ پاک میں ہے : *جو اللہ پاک  کی رضا کی خاطِر  صَدَقَہ


 

 



[1]...دِلوں کا چین ، صفحہ : 16۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 669۔