Book Name:Quran Kay Huqooq

صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے 5 باتیں ذِکْر فرمائیں ، ارشاد فرمایا : (1) : لِلّٰہِ اللہ پاک کے لئے خالص ہونا (2) : وَلِکِتَابِہٖ اور اللہ پاک کی کتاب کے لئے خالص ہونا (3) : وَلِرَسُوْلِہٖ اور اس کے رسول صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے لئے خالِص ہونا (4) : وَلِاَئِمَّۃِ الْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں کے اَئِمَّہ یعنی قرآن وسُنَّت کے مُطَابِق خلافت وحکومت کے فرائض انجام دینے والوں ، مفتیانِ کرام ، عُلمائے کرام اور اولیائے کرام کے لئے خالص ہونے اور (5) : عَامَّتِہِمْ عام مسلمانوں کے لئے خالِص ہو جانے کا نام دین ہے۔ ([1])

اس حدیثِ پاک میں نبئ رَحْمت ، شفیع اُمَّت صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے  اللہ پاک کے ، قرآنِ کریم کے ، رسول اللہ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے اور تمام مسلمانوں کے حُقوق مختصر طور پر چند لفظوں میں بیان فرما دئیے ، اسی لئے عُلَمافرماتے ہیں : یہ حدیث شریف پُورے دِین کا خُلاصہ ہے۔ ان تمام حقوق میں سے ہمارا آج کا موضوع صِرْف قرآنِ کریم کے حُقوق کے متعلق ہے ، چنانچہ عُلَمائے کرام نے اس حدیثِ پاک کے تحت قرآنِ کریم کے 6 حُقوق ذِکْر فرمائے ہیں :

(1) : قرآن پر ایمان لانا

قرآنِ مجید کا پہلا حق ہے : اس پر ایمان لانا۔ یہاں یہ بات یادرکھئے کہ اللہ پاک نے جتنی بھی کتابیں نازِل فرمائیں ، جتنے صحیفے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  پر نازِل فرمائے ، ان سب پر ہی ایمان لانا ایک مسلمان پر لازِم ہے ، اللہ پاک کی نازِل کردہ کسی ایک بھی کتاب کا انکار کفر ہے۔ البتہ پچھلی آسمانی کتابوں پر ایمان لانے میں اور قرآنِ کریم پر ایمان لانے


 

 



[1]...مُسْلم ، کتاب : الایمان ، صفحہ : 44 ، حدیث : 55۔