Book Name:Quran Kay Huqooq

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                        جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

 “ سچ بولنا سُنَّتِ “ مصطفےٰ ہے

دو ۲فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : (1) : سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے([2]) (2) : آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے پوچھا گیا : جنتی عمل کون سا ہے؟ فرمایا : سچ بولنا۔ ([3])

اے عاشقانِ رسول!سچ بولنا سُنّتِ مصطفےٰ “ ہے * ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیشہ سچ بولا کرتے تھے * اسی وجہ سے لوگ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو صادق وامین کے لقب سے جانتے تھے * حضرت عبد اللہ بن سلام  رَضِیَ اللہ عَنْہ  ابھی ایمان نہ لائے تھے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھتے ہی پکار اٹھے : وَجْھُہٗ لَیْسَ بِوَجْہِ کَذَّابٍ یہ مبارک چہرہ جھوٹ بولنے والے کا چہرہ نہیں ، پھر آپ  رَضِیَ اللہ عَنْہ  نے اسلام قبول کر لیا۔  

پیارے اسلامی بھائیو! جھوٹ بولنا گُنَاہ ہے ، ہم نے سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ سچ ہی بولنا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو ہمیشہ سچ بولنے کی توفیق


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، ایمان کی کتاب ، کتاب وسُنت کو مضبوط تھامنے کا باب ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]... مسلم ، کتاب : الادب ، صفحہ : 1405 ، حدیث : 2607۔

[3]... امام احمد بن حنبل ، جلد : 2 ، صفحہ : 589 ، حدیث : 6652۔