Book Name:Quran Kay Huqooq

بیان سننے کی نیتیں

 “ مُعْجَمِ کَبِیْر “ کی حدیث ہے : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])یاد رکھئے! جتنی اچھی اچھی نیتیں زیادہ ہوں ، ثواب بھی زیادہ ملتا ہے۔ بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً *عِلْمِ دین سیکھنے کی نیت کر لیجئے*خوب توجہ سے بیان سننے کی نیت کیجئے *بیان کے دوران اِنْ شَآءَ اللہ! قرآنی آیات اور اَحادیث پڑھی جائیں گی ، انہیں سننے کی نیت کر لیجئے *اِنْ شَآءَ اللہ! نیک لوگوں کا ذِکْر ہو گا اور نیک لوگوں کے ذِکْر کے وقت رحمت اُترتی ہے ، یہ رَحْمَت حاصِل کرنے کی نیت کر لیجئے۔ اس کے علاوہ بھی جو اچھی نیت بَن پڑے ، کرنے کی سَعَادت حاصِل کر لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! رمضان المبارک کا آخری عشرہ “ عشرۂ جہنم سے آزادی “ شروع ہو چکا ہے ، آہ! عنقریب یہ مبارک مہمان ، ماہِ صیام وماہِ غفران ، ماہِ رمضان المبارک جُدائی کا داغ دے کر ہم سے جُدا ہو جائے گا۔

آخری روزے ہیں دِل  غمناک مُضْطَر جان ہے    حسرتا وا حسرتا اب چل دیا رمضان ہے

روک سکتے ہی نہیں ہائے تجھے اب کیا کریں         سب کو روتا چھوڑ کر تو چل دیا رمضان ہے

کاش! آتے سال ہو عطار کو رمضاں نصیب       یانبی! میٹھے مدینے میں بڑا اَرْمان ہے([2])

پیارے اسلامی بھائیو! رمضان المبارک کا یہ آخری عشرہ نُزُولِ قرآن کا عشرہ ہے ، حدیثِ پاک کے مُطَابِق قرآنِ کریم کا نزول رمضان المبارک کی 25 وِیں شب کو ہوااِسی


 

 



[1]...معجم کبیر ، جلد : 6 ، صفحہ : 185 ، حدیث : 5942۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 702-704.