Book Name:Quran Kay Huqooq

  ترجمہ والا قرآن کنز الایمان ، کنز العرفان ، تفسیر خزائن العرفان ، صراط الجنان اور معرفۃ القرآن خرید لیجئے ، آسان اُرْدُو میں گھر بیٹھے قرآنِ مجید ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھئے اور برکتیں لوٹئے ، *اگر آپ کتابیں خریدنے کے لئے پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتےتو اپنے موبائل میں  Al Quran With Tafseerنامی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کر لیجئے ، قرآنِ مجید کی تِلاوت کیجئے ، ترجمہ پڑھئے ، تفسیر پڑھئے ، سمجھئے ، جہاں سے سمجھ نہ آئے تو مدنی عُلَما ، عاشقانِ رسول مفتیانِ کرام الحمد للہ موجود ہیں ، ان سے پوچھ لیجئے۔ *اگر آپ کے پاس موبائل بھی نہیں ہے ، ایپلی کیشن بھی ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتے تو پھر بھی پریشانی کی بات نہیں ، روزانہ 15 ، 20 منٹ دیجئے! الحمد للہ! عاشقانِ رسول ، مبلغینِ دعوتِ اسلامی فجر کی نماز کے بعد “ ترجمہ وتفسیر سننے سنانے کا حلقہ “ لگاتے ہیں ، اس میں روزانہ 3 آیات ترجمہ وتفسیر پڑھ کر سُنائی جاتی ہیں ، روزانہ کی 3 آیات یعنی ایک سال کی 1 ہزار 95 آیات ، یعنی ہم روزانہ 15 سے 20 منٹ کی کوشش سے ڈھائی ، 3 سال میں پُورا قرآنِ مجید سُن کر ، سیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔

پھر جو کچھ سیکھا اسے دوسروں تک کیسے پہنچانا ہے ، اس کا بھی بڑا آسان طریقہ ہے ، عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ! قرآنِ مجید کی تعلیمات ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنتوں پر عمل کا جذبہ پانے کے ساتھ ساتھ دوسروں تک قرآن وسُنَّت کی تعلیم پہنچانے کا بہترین موقع نصیب ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ پاک نے چاہا تو دین ودُنیا کی بےشُمار بھلائیاں بھی ملیں گی۔