Book Name:Quran Kay Huqooq

نہیں ، سمجھیں گے نہیں تو اس پر عمل کیسے کر سکیں گے اور دوسروں تک کیسے پہنچائیں گے؟

قرآنِ مجید سیکھنا کیسے ہے؟ اسے سمجھنا کیسے ہے؟ اس کی تعلیمات عام کیسے کرنی ہیں؟ ان سب سوالوں کا صِرْف ایک ہی جواب ہے : عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھاتی ہے ، دعوتِ اسلامی ہمیں قرآن سمجھنے کے ذرائع بھی فراہم کرتی ہے اور قرآنِ مجید سمجھ کر اس پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔

مثال کے طور پر آپ قرآنِ مجید سمجھنا چاہتے ہیں تو *دعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک میں چلنے والے ایک ہزار کے قریب جامعاتُ المدینہ میں سے کسی بھی قریبی جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے۔ ابھی رمضان المبارک کے بعد اِنْ شَآءَ اللہ!  دَرْسِ نظامی کی نئی کلاسیں شروع ہوں گی ، جامعاتُ المدینہ کے داخلے کھلے ہیں ، ہمت کیجئے ، جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیجئے ، دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس کر لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! قرآنِ مجید سمجھنا بھی آجائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ بخاری شریف ، مسلم شریف ، فتاوی شامی ، احیاء العلوم ، فتاویٰ رضویہ شریف وغیرہ عِلْمِ دین کی بڑی بڑی کتابیں نہ صِرْف پڑھنے والے بَن جائیں گے بلکہ دوسروں کو سکھانے والے بھی بَن جائیں گے۔ *دَرْس نِظَامی یعنی عالِم کورس 6 سال کا کورس ہے ، اگر آپ اتنا وقت نہیں دے سکتے ، مصروفیات ہیں ، گھریلو مسائل ہیں تو کوئی بات نہیں ، آن لائِن جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے ، گھر بیٹھے ہی دَرْسِ نظامی کیجئے ،  *اگر یہ بھی مشکل لگتا ہے توقرآنِ مجید ترجمہ وتفسیر کورس میں داخلہ لے لیجئے ،  *یہ بھی نہیں ہو سکتا تو چلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے