Book Name:Taqwa Kesay Milay?

کے درو دیوار دیکھئے ، *سبز سبز گنبد ومینار دیکھئے ، *میٹھے مدینے کے صحرا وگلزار دیکھئے ، *سنہری جالیوں کے انوار دیکھئے ، *جنّت کی پیاری پیاری کیاری کی بہار دیکھئے! تاجدارِ اہلسنت ، حضور مفتی اعظم ہند ، مولانا مصطفےٰ رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کرتے ہیں([1]) :

کچھ ایسا کر دے مرے کرد گار آنکھوں میں      ہمیشہ نَقْش رہے رُوئے یار آنکھوں میں

انہیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں       کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں([2])

  پیارے روزہ دارو! آنکھ کا روزہ رکھئے اور ضَرور رکھئے بلکہ آنکھ کا روزہ تَو ڈبل 12گھنٹے ، 30 دِن اور 12مہینے ہونا چاہئے ۔ *اللہ پاک کی عطا کردہ آنکھوں سے ہر گز ہرگز فلم نہ دیکھئے ، *ڈرامے نہ دیکھئے ، *نامحرم عورتوں کو نہ دیکھئے ، *شہوت کے ساتھ امردوں کو نہ دیکھئے ، *کسی کا کھلا ہوا سَتْر نہ دیکھئے ، *بلکہ بلاضرورت اپنا کھلا ہوا سَتر بھی نہ دیکھئے ، *اللہ پاک کی یاد سے غافل کرنے والے کھیل تماشے نہ دیکھئے ، *کرکٹ ، کبڈی ، فٹبال ، ہاکی ، تاش ، شطرنج ، ویڈیو گیمز ، ٹیبل فٹبال ،  وغیرہ وغیرہ کھیل نہ دیکھئے ، جب انہیں دیکھنے کی اجازت نہیں تو کھیلنے کی اجازت کس طرح ہو سکتی ہے؟ اور ان میں بعض کھیل تو ایسے ہیں جو نیکر وغیرہ پہن کر کھیلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گھٹنے بلکہ معاذ اللہ! رانیں تک کھلی رہتی ہیں اور اس طرح دوسروں کے آگے رانیں یا گھٹنے کھولے رہنا گناہ ہے اور دوسروں کو اس طرف نظر کرنا گناہ ہے ، *اسی طرح کسی کے گھر میں بےاجازت نہ جھانکئے ، *کسی کا خط (Letter)نہ پڑھئے ، کسی کا / sms / واٹس ایپ بغیر اجازت نہ چیک کیجئے ، *کسی کی ڈائری


 

 



[1]...فیضان رمضان ، صفحہ : 93۔

[2]...سامانِ بخشش ، صفحہ : 145تا146 ، ملتقطاً۔